World

عید کی خوشی میں غریب و مستحق افراد کو ہر گز نہ بھولیں۔اکرام الدین

غربا و مساکین ، اور مستحقین کو عید الضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کا فرض ہے۔فوکل پرسن وزارت اوورسیز برائے اٹلی

عید کی خوشی میں غریب و مستحق افراد کو ہر گز نہ بھولیں۔اکرام الدین

غربا و مساکین ، اور مستحقین کو عید الضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

فوکل پرسن وزارت اوورسیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ عید الضحیٰ ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔

انتہائی اہم فریضہ کی ادائیگی کے پیش نظر ضروری ہے کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہر سطح پر اتحاد و ہم آہنگی برقرار رکھی جائے اور اس عزم کا اعادہ کیا جائے کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے عید الضحیٰ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اس عید الضحیٰ کے موقع پر خاص طور پر اپنے ان ہم وطنوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہیں جن کے پیاروں نے ہم سب کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کیلئے شہادت کا درجہ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید الضحیٰ کی خوشی میں غریب و مستحق افراد کو ہر گز نہ بھولیں مصائب و مشکلات میں گھرے متاثرہ بھائیوں ، غربا و مساکین ،

اور مستحقین کو عید الضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام، اہل وطن اور اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو عید الضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!