سکواش

جان شیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز سکواش مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

جان شیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز سکواش مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) جان شیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز سکواش مقابلے اختتام پذیر ہو گئے،سندھ کے محمد صائم اور پی اے ایف کے مصطفی عرفان نے اپنی اپنی کیٹیگریز میںٹرافی اپنے نام کرلی،

اختتامی تقریب کے موقع پر سابق عالمی چیمپئن جانشیر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ان کے ہمراہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری، کے پی اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر داود خان، سابق ورلڈ اسکواش چیمپئن جناب قمر زمان، لیجنڈ جناب محب اللہ خان،

کے پی اسکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ خان، گروپ کیپٹن عرفان اصغر، کے پی ایسکواش اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل سیکریٹری آف پاکستان سکواش ،

صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منصور زمان،فنانس سیکریٹری وزیر محمدسینئر کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں

انڈر 11 کے فائنل میں سندھ سے تعلق رکھنے والے محمد صائم نے پی اے ایف کے ارباز زیبکو11/9,10/12,11/6,12/10(3-1) سے شکست دی،

انڈر 17 کے فائنل میں پی اے ایف کے مصطفی عرفان نے عبداللہ زمان کو شکست دی، پی اے ایف کے بھی اسکور 11/3,9/11,9/19/13,19/15 (11/3,9/11,19/13)رہا ، آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئےَ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!