فرانس کیخلاف شاندار فتح: صدر ، وزیراعظم اور محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش

فرانس کیخلاف شاندار فتح: صدر ، وزیراعظم اور محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش
اسلام آباد: پاکستان کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔
صدر آصف علی زرداری نے کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی، جذبے اور ٹیم ورک کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یہ فتح قوم کیلئے فخر اور خوشی کا باعث ہے، یقین ہے ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کامیابی حاصل کرے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین کیا،
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایج نیشنز کپ کے فائنل میں رسائی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے، دعا ہے قومی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے فرانس کو ہرا کر فائنل کے لیے جگہ بنائی۔
ہاکی پلئیرز کی شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے۔کھلاڑیوں کے ساتھ مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔میدان میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان کے لئے کھیل کے ساتھ ہر میدان میں خوشخبریاں آرہی ہیں۔
امید ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میں بھی فتح حاصل کرے گی اور ٹورنامنٹ جیت کر وطن واپس آئے گی۔



