باکسنگ
ٹیلنٹ ہنٹ سمر ویمنز باکسنگ کوچنگ کیمپ17جولائی سے شروع ہوگا

ٹیلنٹ ہنٹ سمر ویمنز باکسنگ کوچنگ کیمپ17جولائی سے شروع ہوگا
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 10روزہ ٹیلنٹ ہنٹ سمر ویمنز باکسنگ کوچنگ کیمپ کا افتتاح جمعرات 17جولائی کو شام پانچ بجے استاد علی قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں ہوگا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی لیاری سے رکن صوبائی اسمبلی محمد یوسف بلوچ ہونگے۔اس کیمپ میں شرکت کے لئے داخلہ مفت ہوگا جبکہ کیمپ میں انٹر نیشنل کوچز جدید خطوط پر باکسرز کو تربیت دیں گے۔
کیمپ کی کو آرڈی نیٹڑ سمعیہ محمد رفیق کو مقرر کیا گیا ہے۔



