خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ; علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈز کی پروقارتقریب
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈزکی پروقارتقریب گزشتہ روزپشاور کے نشتر ہال پشاور میںمنعقد ہوئی جس میںملک وصوبے کا نام روشن کرنے والے خیبرپختونخوا کے موجودہ کھلاڑیوںکوان کی انٹرنیشنل سطح پر اچیومنٹس کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز سے نوازاگیا
‘اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورتقریب کے مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان سید فخر جہاں‘ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر‘ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس خیبر پختونخوا جمشید بلوچ سمیت دیگر افسران و شخصیات موجود تھیں‘
تقریب میں کے پی انڈر21 گیمز کے میڈل ونرزاور قائداعظم گیمز کے میڈل ونرز کو ماہانہ سکالر شپس کے چیک دئیے بھی دئیے گئے‘ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں میں والی بال میں ایمل خان اور عذرا فاروق‘ آرچری میں اسرار الحق ‘
سکواش میں نور زمان‘محمد حمزہ خان‘ناصر اقبال اور ماہ نور علی‘ کراٹے میں باز محمد‘ٹینس میں حمزہ رومان‘ بیڈمنٹن میں مراد علی‘ ہاکی میں صفیان خان اور افراز حکیم‘ ریسلنگ میں عنایت اللہ‘ کبڈی میں عثمان احمد‘
ایتھلیٹکس میں تمیم خان‘نیزہ بازی میں وجاہت الہ خان اور فری سٹائل پولو میں سکندر الملک شامل تھے۔ سپورٹس ہیروز ایوارڈز کے انعقاد کا مقصد خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔



