کرکٹ

زون پانچ 40 اوورزکرکٹ: قاسمی سی سی نے پرنس امتیازسی سی کو شکست دے دی

فاتح ٹیم کی 6وکٹوں سے فتح،شہباز کریم،محمد روحان کی عمدہ بیٹنگ،ریان اور عاقل کی بہترین بالنگ

زون پانچ 40اوورز کرکٹ:قاسمی سی سی نے پرنس امتیازسی سی کو شکست دے دی

فاتح ٹیم کی 6وکٹوں سے فتح،شہباز کریم،محمد روحان کی عمدہ بیٹنگ،ریان اور عاقل کی بہترین بالنگ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) قاسمی کرکٹ کلب نے پرنس امتیاز سی سی کو 6وکٹوں سے شکست دے کر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون پانچ کے زیر اہتمام جاری 40اوورز ناک آؤٹ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی سمیٹ لی۔

لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پرنس امتیاز سی سی ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 29.3اوورز میں 144رنز بناکرآؤٹ ہو گئی،شہباز کریم چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے43رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ فضل حسین نے29اور عبدلواجد نے21رنز بنائے۔

قاسمی سی سی کی جانب سے محمد ریان اور محمد عاقل نے تین تین،محمد انور نے دو جبکہ حکمت اللہ اور عثمان غنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں قاسمی سی سی نے 24.5اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔

محمد روحان نے 6چوکوں کی مدد سے35،محمد شہباز نے6چوکوں کی مد د سے31،عمر فاروق نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے27جبکہ عثمان غنی نے20رنز اسکور کئے۔

پرنس امتیاز سی سی کی جانب سے سیف الرحمان نے دو جبکہ محمد حارث اور عبدالواجد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!