فٹ بال

سابق فیفا ریفری احمد جان 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق فیفا ریفری احمد جان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سابق فیفا ریفری احمد جان 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق فیفا ریفری احمد جان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ احمد جان طویل علالت کے بعد 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

احمد جان پاکستان کی فٹبال برادری میں ایک محبوب شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک نہ صرف ریفری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں بلکہ فٹبال کے تنظیمی و ترقیاتی شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کیا،

خصوصاً نچلی سطح پر کھیل کے فروغ کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد جان محض ایک ریفری نہیں، بلکہ ہماری فٹبال کمیونٹی کے ایک مضبوط ستون تھے۔

کھیل سے ان کی عمر بھر کی وابستگی اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

قائم مقام سیکریٹری جنرل محمد شاہد نیاز کھوکھر نے کہا ہے کہ احمد جان کی بطور ریفری اور منتظم خدمات آج بھی ہمارے کھلاڑیوں، کوچز اور فٹبال کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کا اثر پاکستان میں کھیل کی دنیا پر نہایت گہرا ہے، اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!