طیب اسلم نے جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
فائنل میں محمد عماد کو یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے شکست ہوئی

طیب اسلم نے جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
فائنل میں محمد عماد کو یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے شکست ہوئی
مہمان خصوصی عاطف وصی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹاپ سیڈ طیب اسلم نے محمد عماد گل کو ہراکر نواں جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید عالم کے مطابق عاطف وصی اینڈ فیملی کے تعاون سے جہانگیر خان اسپورٹس کلب میں پانچ روزہ ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔
ہفتہ کو کھیلے گئے فائنل میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے طیب اسلم اور پاکستان ائر فورس کے عماد گل کے درمیان مقابلہ انچاس منٹ جاری رہا۔ طیب اسلم نے پہلا گیم 4-11 سے جیتا ۔ دوسرے گیم میں 6-11 سے کامیابی حاصل کی ۔
طیب نے تیسرا گیم 5 -11 سے اپنے نام کیا۔ مہمان خصوصی عاطف وصی نے انعامات تقسیم کیے۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
میزبان جہانگیر خان نے ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پر عاطف وصی کا شکریہ ادا کیا۔ اور اور ٹورنامنٹ بہترین انداز میں منعقد کرنے پر نوید عالم اور آفیشلز کی تعریف بھی کی۔
تین ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ میں فاتح کھلاڑی طیب اسلم کو ایک لاکھ اکسٹھ ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی ۔ جبکہ عماد گل ایک لاکھ ایک ہزار روپے اور رنر اپ ٹرافی کے حقدار بنے۔
انڈر تھرٹین بوائز فائنل میں محمد صائم ۔ اویس سدیس پراچہ کو ہراکر چیمپئن بنے۔ ماسٹرز کیٹگری فائنل میں فہد عزیز نے کاوش فرخ کو شکست دی۔



