دیگر سپورٹس

جرمنی میں غائب کھلاڑیوں کی واپسی کیلۓ 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

جرمنی میں غائب کھلاڑیوں کی واپسی کیلۓ 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

لاہور (محمد بابر سے) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے جرمنی میں غائب ہونے والے لاہور کی نجی یونیورسٹی کے دو طالب علم کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے کیلئے سرتوڑ کوششیں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق جرمنی میں موجود ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن نے غائب ہونے والے کھلاڑیوں کی یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوۓ واضع کیا ہے کہ ندیم علی اور شازل احمدکی عدم واپسی کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایچ ای سی کی سخت وارننگ کے بعد یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے گھر والوں سے رابطہ کرکے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں وطن واپس لانے میں تعاون کریں۔

کھلاڑیوں کے غائب ہونے سے جہاں ملک کی بدنامی ہوئی وہیں ایچ ای سی کء ڈائریکٹر جاوید میمن کی ساکھ بھی داؤ پر لگ گئی ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے ڈیپوٹیشن پر سندھ سے ایچ ای سی اسلام آباد میں تعینات ہیں اور ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستانی دستے کے سربراہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!