شاہین شاہ اور سلمان علی آغا کے درمیان لڑائی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،پی سی بی

شاہین شاہ اور سلمان علی آغا کے درمیان لڑائی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے ۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی اورسلمان علی آغا کے درمیان کسی قسم کی کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔سوشل میڈیا پر تنازعات سے متعلق خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا یا کوچنگ اسٹاف سے متعلق کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی افواہیں قومی ٹیم میں انتشار کی کوشش ہے۔
کردار کشی کی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی،پی سی بی سائبر کرائم اور ہتک عزت کے تحت مقدمات دائر کرے گا۔
جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،عوام میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے غیر مصدقہ خبریں نہ پھیلانے کی اپیل کرتے ہیں۔
پی سی بی قومی ٹیم کے وقار اور کھلاڑیوں کے تحفظ کے لئے پیش پیش ہے،قومی ٹیم کے ماحول کو نقصان پہنچانے کی منظم سازش کی مذمت کرتے ہیں۔



