کرکٹ

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیسن ہولڈر نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیسن ہولڈر نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے خلاف میچ میں انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے۔

جیسن ہولڈر نے سابق کھلاڑی ڈیوین براوو کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑا، جیسن نے 74 میچوں میں 81 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ڈیوین براوو نے 91 میچ کھیل کر 78 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کے لئے سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز میں جیسن 81 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، ڈوین براوو 78 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، عقیل حسین 72 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، رومار یوسیفرڈ 64 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جبکہ الزاری جوزف 62 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیسن نے نہ صرف چار وکٹیں حاصل کی جبکہ 16 قیمتی رنز بھی بنائے انہوں نے آخری گیند پر چوکا مار کر ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!