Games
پاکستان کے ای گیمر ارسلان ایش نے چھٹا ایوو ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے ای گیمر ارسلان ایش نے چھٹا ایوو ٹائٹل جیت لیا۔
ارسلان صدیقی نے فائنل میں ہم وطن حریف عاطف بٹ کو شکست دی، وہ چار بار ٹیکن سیون چیمپئن بننے والے پہلے پروفیشنل گیمر ہیں۔
ارسلان صدیقی اس سے قبل ایوو لاس ویگاس تین بار اور ایوو جاپان دو مرتبہ جیت چکے ہیں۔ ایوو ٹیکن ایٹ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے پچیس سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے تھے۔
ایوولوشن چیمپئن شپ 2025 ٹیکن ورلڈ ٹور اور ای سپورٹس ورلڈ کپ کوالیفائر کا حصہ تھی۔



