کرکٹ

پی سی بی کے چیف پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ اپنے عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی ہو گئے۔

پی سی بی نے غیر ملکی پچ کیوریٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کردی۔ ٹونی ہیمنگ کا پی سی بی سے دو سالہ کا کنٹریکٹ تھا۔

ٹونی ہیمنگ نے 15 جولائی 2024 کو پی سی بی کو جوائن کیا تھا۔ ٹونی ہیمنگ کی مستعفی ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

پی سی بی سے اس حوالے سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ٹونی ہیمنگ نے بطور چیف کیوریٹر 1 سال 25 دن پی سی بی کے ساتھ کام کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!