کرکٹ

ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل 9 فتوحات ، آسٹریلیا نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل 9 فتوحات حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

کینگروز نے ڈارون میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹیں گنوا کر 178 رنز بنائے ، جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 161 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کے 75 رنز پر 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے تاہم ساتویں وکٹ نے اسکور 134 تک پہنچا دیا ، آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے 52 گیندوں پر شاندار 83 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے رایان ریکلٹن نے 71 اسکور کئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!