نیا ناظم آبادجیم خانہ نے کھیلوں کا انعقاد کرکے نئے ٹیلنٹ کو ابھارا ہے ; محمد انوار شیخ
کراچی ساؤتھ میں مین اینڈوومن فیلڈ مارشل باکسنگ ٹرافی جیت لی

نیا ناظم آبادجیم خانہ نے کھیلوں کا انعقاد کرکے نئے ٹیلنٹ کو ابھارا ہے ……محمد انوار شیخ
کراچی ساؤتھ میں مین اینڈوومن فیلڈ مارشل باکسنگ ٹرافی جیت لی
کراچی اسپورٹس رپورٹ، سندھ بینک کے CEOاور صدر جناب محمد انوار شیخ نے کہا ہے کہ باکسنگ کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔اصل مسئلہ حکومت اور نجی اداروں کی طرف سے ا ن کی مدد اور تعاون ہے۔ تاکہ یہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔
کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیاناظم آباد جیم خانہ کے تعاون سے ایک روزہ ”فیلڈ مارشل فرسٹ نیاناظم آباد جشن آزادی باکسنگ چیمپئن شپ“ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر نئے ناظم آباد کے چیف عارف حبیب جیب خانہ صدر طلحہ اور اسپورٹس عمران، جناب محمدآصف ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ سندھ کے روائتی اجرک بہنائی۔
سابق انٹر نیشنل باکسنگ نادر بلوچ، عبدالرشید،خاور دین آفریدی و دیگر موجود تھے۔ جبکہ ریفری ججز کے فرائض محمد رستم شیر محمد عبدالوحید، گلزار خان، جمیل خان، مس سمیہ رفیق، اور مراد بخش اور ڈکٹر سید محمد شاجد نے انجام دیئے۔
ایک روزہ مقابلوں مرد و خواتین میں 15مقابلے ہوئے۔ کراچی ساؤتھ نے مردوں کے مقابلوں میں 5گولڈ اور خواتین میں 6گولڈ لیکر پہلی پوزیشن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی نے 3گولڈ مردوں میں اور 2گولڈ خواتین میں حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
نتائچ درج ذیل ہیں۔ جونیئر کلاس44کلو گرام میں حماد نے ایان کو 2-1سے۔ حنزلہ نے خمیسہ کو 3-0سے۔46کلو گرام میں سرور نے ایاز راجہ کو 3-0 عبدالقدیر نے شکیل الرحمن کو 2-1سے۔50کلو گرام میں شعیب منا نے رحمت اللہ کو 3-0سے۔
گل محمد نے سید جلال کو 2-1سے۔ 52کلو گرام میں عبدالکریم نے شاہ فہد کو 3-0سے اور عبدللہ نے تبریز کو 2-1سے ہرا دیا۔ خواتین مقابلون میں 44کلو گرام میں وجیہہ نے گل بی بی کو 3-0سے۔ عائشہ نے لائبہ کو 3-0سے۔
نور الہدیٰ نے عشاء رستم کو 2-1سے۔ 50کلو گرام میں سلوا نے سحرش کو 2-1سے اور50کلو گرام میں ثناء نے فضاء فاطمہ کو 3-0سے۔52کلو گرام میں قرأت العین نے زمین کو 3-0سے اور خضراء نے علی شابہ کو 3-0سے ہرادیا۔
اس سے قبل سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن خواتین باکسنگ کے کوآرڈینیٹر سمیہ محمد رفیق نے مہمان خصوصی و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔



