گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی کوایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازاگیا

گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی کوایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازاگیا
صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وسیم طائی کو ایشین لوگ آسنا سپورٹس فیڈریشن کی جانب سے ایکسلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی کو ایکسیلینسی ایوارڈ کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں منعقدہ چھٹی لوگ آسنا چیمپئن شپ کے موقع پر دیا گیا۔ایوارڈ ایشیا یوگا
فیڈریشن کی صدر، شیخہ نوف ال مروائی نے خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ ڈاکٹر وسیم طائی اس اعزاز کے حقدار بننے والے پہلے پاکستانی ہیں جو کھیلوں کے شعبے میں ملک کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے ۔
اس موقع پر ایشیا بھر سے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کے شایان سلیم اور محمد وسیم نے میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔



