کرکٹ

سہ ملکی سیریز فائنل: محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک

سہ ملکی سیریز فائنل: محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک

محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک، فہیم اشرف اور محمد حسنین کے بعد یہ کارنامہ سرانجام دینے والے تیسرے پاکستانی بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر محمد نواز نے شارجہ میں جاری تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

محمد نواز نے 29 کے مجموعی اسکور پر افغان بیٹر درویش رسولی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ان کے بعد نئے آنے والے بیٹر عظمت اللہ عمرزئی بھی وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

محمد نواز کا تیسرا شکار ابراہیم زادران بنے، جنہیں انہوں نے اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر اسٹمپ آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔

ہیٹ ٹرک کے بعد بھی محمد نواز نے افغان بلے بازوں کو شکار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ نئے آنے والے بیٹر کریم جنت صرف 2 گیندیں کھیلنے کے بعد کسی رن کے بغیر نواز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز کا اگلا شکار افغان کپتان راشد خان بنے، جو 55 کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور خود بھی اننگز کے دوران 25 قیمتی رنز بنائے۔

واضح رہے کہ 3 ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم افغان ٹیم 16 ویں اوور میں صرف 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!