ایشیا کپ : بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ کا دوسرا میچ : بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے 58 رنز کا ہدف 4.3 اوورز میں مکمل کرلیا، شبھمن گل 20 اور سوریا کمار یادیو نے 7 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم یو اے ای کی بھارت کے خلاف بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی، پوری ٹیم محض 57 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی،اوپننگ بلے باز علی شاہ نے 22 اور محمد وسیم نے 19 رنز بنائے،
ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا۔ یو اے ای کی جانب سے ہرشیت 2، دھروو پریشر 1، سمرن جیت سنگھ 1،حیدر علی 1، جنید صدیقی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیو ڈومبے نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،
جسپریت ، بمرہ اور ورون نے 1-1 بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر یو اے ای کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ یو اے ای اور بھارت ایشیا کپ کے گروپ اے میں شامل ہیں،
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی تھی۔



