ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی
ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ اے کے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ علیشان شرافو نے 51 رنز بنائے۔
محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے برق رفتار 19 رنز اسکور کیے۔ عمان کی جانب سے جتن رمانندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 18.4 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان جتندر سنگھ نے 20، آریان بشٹ نے 24 اور ونیایک شکلا نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی لیکن باقی بلے باز ناکام رہے۔
یو اے ای کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، جنید صدیقی نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، حیدر علی نے 2 اور محمد جواد اللہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس فتح کے ساتھ یو اے ای نے گروپ اے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ عمان کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔



