دیگر سپورٹس

ٹیلنٹ ہنٹ اور ایتھلیٹکس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ‘‘ کا پہلا مرحلہ مکمل

مقابلوں میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

ٹیلنٹ ہنٹ اور ایتھلیٹکس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ‘‘ کا پہلا مرحلہ مکمل

مقابلوں میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) اسپورٹس فور لائف کے زیرِ اہتمام ’’ٹیلنٹ ہنٹ اینڈ ایتھلیٹکس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ‘‘ کا پہلا فیز شاندار انداز میں مکمل ہوگیا۔ اس رنگارنگ تقریب میں مختلف کالجز کی طالبات نے بھرپور شرکت کی

جبکہ ایتھلیٹکس کے سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے جن میں جیولن تھرو، ڈسکس تھرو، شاٹ پٹ، لانگ جمپ، 100 میٹر، 200 میٹر اور ریلے ریس شامل تھیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل کالجز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ، پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی تھے۔ اس موقع پر پانچ مہمانانِ اعزاز اور دس مختلف کالجز کے نمائندگان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

شریک مہمانوں میں زرقاء روبی، صنوبر کاظمی، فرحین عادل، بشریٰ عمران، سعیدہ خانم، پروفیسر خرم قائم، پروفیسر ڈاکٹر سائمہ شمیم، نادیہ اسماعیل گھانچی، پروفیسر ناصرہ، قدسیہ راجہ اور پروفیسر نوریٰ عالم شامل تھیں۔

ایونٹ میں مجموعی طور 100۔سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 21 میڈلز (گولڈ، سلور اور برانز) کامیاب کھلاڑیوں میں تقسیم کیے گئے۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں جبکہ تمام شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سرٹیفکیٹس اور مہمانوں کو شیلڈ سے نوازا گیا

اس موقع پر سی ای او اسپورٹس فور لائف شہزاد قاضی نے کہا کہ یہ ایتھلیٹکس پروگرام کا پہلا فیز ہے، جس کے بعد دوسرا فیز جلد شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو آئندہ قومی سطح پر نمائندگی کے لیے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس فور لائف اس سے قبل بھی کئی کامیاب اسپورٹس پروگرام منعقد کر چکا ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پلیٹ فارمز فراہم کرتا رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!