ٹٰینس

گیٹوریڈ ٹرافی ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر، احسن احمد مردوں کے سنگلز کے فاتح

شرکاء نے کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا

گیٹوریڈ ٹرافی ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر، احسن احمد مردوں کے سنگلز کے فاتح

شرکاء نے کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پانچویں گیٹوریڈ یونین کلب رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ یونین کلب کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان بیوریجز لمیٹڈ کے راشد اقبال تھے جنہوں نے آئندہ برس بھی ایونٹ کے تسلسل کا اعلان کیا۔

ایونٹ کے سخت مقابلے مردوں کے سنگلز فائنل میں احسن احمد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے محمد علی کو شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

خواتین سنگلز میں مریم شاہد نے تحریم یوسف کو ہرایا۔ انڈر 17 اور انڈر 15 کے دونوں ٹائٹلز لاریب شمسی نے جیتے جبکہ انڈر 10 سنگلز میں عبداللہ علی فاتح رہے۔

ڈبلز ایونٹ میں ریان جہانگیر اور حمزہ ستار نے کامیابی حاصل کی۔

تقریب کے شرکاء نے کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھرپور داد دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!