امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سندھ کی ویشنوی کا اپ سیٹ
گرلز انڈر15میں ٹاپ سیڈ نمرہ بتول کو ہرا دیا،وائلڈ کارڈ عبداللہ اور عدنان زمان ٹاپ ایٹ مرحلے میں

امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سندھ کی ویشنوی کا اپ سیٹ
گرلز انڈر15میں ٹاپ سیڈ نمرہ بتول کو ہرا دیا،وائلڈ کارڈ عبداللہ اور عدنان زمان ٹاپ ایٹ مرحلے میں
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ کی ویشنوی نے ٹاپ سیڈنمرہ بتول کو امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں ہرا کر اپ سیٹ کردیا اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں،عبداللہ اور سندھ کے عدنان زمان بھی ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر گئے۔
سندھ اسکوا ش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پاکستان اسپورٹس بورڈکراچی سینٹرکے اسکواش کورٹس میں جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل پہلی امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں گزشتہ روز پری کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نویدرحمان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابقبوائز انڈر19میں ٹاپ سیڈ عبیداللہ (کے پی) نے راحیل (کے پی) کو 5-11، 3-11، 5-11 سے،
محمد نائل علی (پنجاب) نے داؤد احمد (پنجاب) کو 1-11، 6-11، 11-7، 4-11 سے اورعثمان طاہر (پنجاب) نے احمد کامران (پنجاب) کو 3-11، 4-11، 5-11 سے ہرا دیا۔
دیگر میچوں میں عبداللہ ندیم (پنجاب) نے عبدالباسط خان (سندھ) کو،وائلڈ کارڈکے حامل عبداللہ نواز (واپڈا) نے محمد زمان خان (ایس این جی پی ایل) کو،عبداللہ ارسلان (پنجاب) نے عبدالرحمٰن (کے پی کے) کو،محمد عمیر عارف (پی اے ایف) نے ذوہیب خان (سندھ) کواور عدنان زمان (سندھ) نے محمد ارسلان علی (پنجاب) کو شکست دی۔
گرلز انڈر15میں ویشنوی (سندھ) نے ٹاپ سیڈ نمرا بتول (سندھ) کو 6-11، 4-11، 7-11 سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا،عائشہ شہباز (پنجاب) نے حبا امتیاز (کے پی کے) کو3-0سے،صفا احمد (کے پی کے) نے بشریٰ شہباز (پنجاب) کو 3-0سے، ملیحہ شاہ (کے پی کے) نے عائشہ شاہد (پنجاب) کو 3-0سے،
فجر نور (پنجاب) نے ایمن فاطمہ (سندھ) کو 3-1سے ہرا دیا۔دیگر میچوں میں سہیم فاطمہ (سندھ) نے عائمہ فواد (پنجاب) کو،سعدیہ ظہور خان (کے پی کے) نے پرخا احمد (کے پی کے) کو اوردامیہ خان (سندھ) نے دعا نزاکت (سندھ) کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
بوائز انڈر13 میں ٹاپ سیڈراحیل وکٹر (سندھ) نے محمد صائم (سندھ) کو 5-11،11-5اور13-11سے،احمد علی ناز (پی اے ایف) نے ابراہیم احمد (پنجاب) کو 5-11، 5-11، 6-11 سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
دیگر پری کوارٹر میچوں میں محمد یحییٰ فرمان (کے پی) نے محمد حسین (پی اے ایف) کو3-1سے، فہد خان (پی اے ایف) نے عبداللہ خان (پنجاب) کو3-0سے،عبدالمعید ارسلان (پنجاب) نے محمد مصطفی احمد (کے پی) کو3-1سے،
محمد مصطفی خان (پنجاب) نے ارباز زیب (پی اے ایف) کو 3-0سے،عزیز علی ناز (پی اے ایف) نے شعبان خان (سندھ) کو اور ارمان علی (کے پی) نے محمد ساحل خان (سندھ) کو 3-0سے زیر کر کے کوارٹرفائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بوائز انڈر11کے پری کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈانس رافع (پی اے ایف) نے محمد حسنین (سندھ) کو3-0سے،علی خان (سندھ) نے ابوذر (کے پی کے) کو 3-0سے،عبداللہ ریاض نے ابوبکر صدیق (کے پی کے) کو 3-1سے،عاطف علی ناز (پی اے ایف) نے عبداللہ زیب (پی اے ایف) کو3-0سے،
محمد سمیر (پی اے ایف) نے محمد فیض (سندھ) کو3-0سے،فضل رحمان (سندھ) نے محمد عبدالرحمن خلیل (کے پی کے) کو3-0سے،
ابوالکریم قادر (پنجاب) نے محمد حمزہ عرفان (کے پی کے) کو 3-0سے اور عبدالرحمن (پی اے ایف) نے محمد شاہ زیب نجیب (کے پی کے) کو3-0سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
چیمپئن شپ کے لئے ملک بھر سے 208انٹریز کنفرم ہو ئی ہیں جبکہ ایونٹ میں صوبوں کے علاوہ محکموں کے کھلاڑی بھی بھر پور شرکت کر رہے ہیں۔



