ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
گوہاٹی: ویمنز ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلینڈ ویمنز نے بنگلادیش کی جانب سے ملنے والا 179 رنز کا ہدف 46.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ نے 79 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان نیت اسکویر برنٹ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، ایلیس کیپسی 20 رنز بناسکیں۔
بنگلادیش ویمنز کی جانب سے فہیمہ خاتون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، معروفہ اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی ٹیم 49.4 اوورز میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
بنگلادیش کی جانب سے سوبھانا نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، شمیم اختر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، رابعہ خان 27 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
انگلینڈ ویمنز کی جانب سے صوفی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لنسے اسمتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔



