آئی او بی ایم میں آئی ایس ایل سیزن 2 کی ٹرافی اور کِٹ رونمائی کی شاندار تقریب

آئی او بی ایم میں آئی ایس ایل سیزن 2 کی ٹرافی اور کِٹ رونمائی کی شاندار تقریب
کراچی، (سپورٹس لنک رپورٹ) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے اپنی مقبول کرکٹ لیگ "آئی او بی ایم سپر لیگ (ISL) سیزن 2” کی ٹرافی اور کِٹ رونمائی کی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی تقریب میں طلبہ،
اساتذہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے اس بات کا اظہار کیا کہ آئی او بی ایم سپر لیگ سیزن ٹو آغاز ہی سے ایک کامیاب ایونٹ ثابت ہوگی
یہ لیگ 20 سے 31 اکتوبر 2025 تک اسغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم، نارتھ ناظم آباد میں کھیلی جائے گی تقریب کے معزز مہمانوں میں شامل تھے معروف اسپورٹس اینکر یحییٰ حسینی، ایڈووکیٹ حنا عیسیٰ عیسی لیبارٹری، نبحان ایس کریم ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشنز ِ
ائی او بی ایم، حسن عرفان ہیڈ آف اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ائی او بی ایم، اس تقریب میں ٹیم کٹس اور آئی ایس ایل سیزن 2 ٹرافی کی شاندار رونمائی کی گئی، جس نے ایونٹ کے لیے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا
اس موقع پر مہمانوں نے IoBM کی جانب سے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، ٹیم ورک، قیادت اور اسپورٹس مین شپ کے جذبے کو سراہا آئی ایس ایل سیزن 2 میں مختلف جامعات کی نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،
جس میں ائی بی اے ، ائی او بی ایم، فاسٹ، انڈس یونیورسٹی، کے اے ایس بی ایل، زیبسٹ اور ڈیننگ اسکول آف لاء شامل ہیں یہ لیگ شائقینِ کرکٹ کے لیے دلچسپ مقابلے بھرپور ٹیم اسپرٹ اور اعلیٰ سطح کی کارکردگی سے بھرپور تفریح فراہم کرے گی۔



