چین اور ایران ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ کے مردوں کے فائنل میں پہنچ گئے

چین اور ایران ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ کے مردوں کے فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد: ایران اور چین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری آئی بی ایس اے ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2024 کے مردوں کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
پہلے سیمی فائنل میں ایران نے تھائی لینڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3–2 سے شکست دی۔ ایرانی ٹیم نے آخری لمحات میں بہترین دفاعی حکمتِ عملی سے برتری برقرار رکھی۔
دوسرے سیمی فائنل میں چین نے آسٹریلیا کو 7–4 سے ہرایا۔ چینن کی ٹیم نے پورے میچ میں شاندار ٹیم ورک اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے اپنی برتری قائم رکھی۔
اس سے قبل کوارٹر فائنلز میں ایران نے ازبکستان کو 11–1، تھائی لینڈ نے جنوبی کوریا کو 10–9، چین نے سعودی عرب کو 12–2 جبکہ آسٹریلیا نے قازقستان کو 7–2 سے شکست دی۔
خواتین کے سیمی فائنلز میں چین نے تھائی لینڈ کو 6–3 جبکہ جاپان نے جنوبی کوریا کو 4–0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔



