لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کا فائنل آج بروز اتوار کو کھیلا جائے گا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کا فائنل آج بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ فائنل سے قبل نیزا بازی، بائیکرز پریڈ، کلاسک کارز اور رائیڈنگ سکول کے بچوں کا شو اور رینجرز بینڈ کی پرفارمنس بھی ہے۔
فائنل پر مختلف ممالک کے سفرا ء کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔ گزشتہ روزماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد پیبل بریکر کو 7-6 سے ہر ا کر سب سڈری فائنل جیت لیا
جبکہ لیڈیز نمائشی میچ میں لاہور پولو کلب پنک کی ٹیم نے لاہور پولو کلب وائٹس کی ٹیم کو ہرا کر نمائشی میچ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں دونوں میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر،سیکرٹری اور فیملیز بھی موجود تھیں۔ پہلے سب سڈری میچ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پیبل بریکر کو 7-6 سے ہرا سب سڈری فائنل جیت لیا۔
ماسٹر پینٹس کی طرف سے بلال حیات نون اور ایملیا گربے نے تین تین جبکہ آغا موسی علی خان نے ایک گول سکور کیا۔ پیبل بریکر کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے تین، محسن عطا کھوسہ، ایلی نور اور عبدالرحمان منوں نے ایک ایک گول سکور کیا۔
اس کے بعد لیڈیز کے نمائشی میچ میں لاہور پولو کلب پنک کی خواتین نے لاہور پولو کلب وائٹس کی ٹیم کو 4-2 سے ہرا دیا۔ پنک لیڈیز کی طرف سے پاؤلا گربے اور فاطمہ مظہر نے دو دو گول سکور کیے جبکہ وائٹ لیڈیز کی طرف سے کرسٹینا نے دونوں گول سکور کیے۔



