لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے ٹریور بیلائسز کی جگہ کرس سلور ووڈ کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے جو اپنا معاہدہ ختم ہونے پر گزشتہ ماہ سبکدوش ہوگئے تھے ۔44سالہ کوچ بیلائسز کے ماتحت بطور فاسٹ باؤلنگ کوچ ماضی میں دو سالہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔سلور ووڈ کی پہلی سیریز انگلینڈ کا دورہ نیوزی لینڈ ہوگا جس میں پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز نومبر سے ہوگا اور بلیک کیپس کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ۔جبکہ سابق بھارتی اور جنوبی افریقہ کے کوچ گری کرسٹن اور سورے کے ڈائریکٹر کرکٹر الیکس سٹیورٹ آسٹریلیا کے بیلائسز کے مقابلے میں امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے ، انگلینڈ کے مردوں کی کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے سلور ووڈ کو ایک زبردست امیدوار قرار دیا ۔
انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں وہ ایسے کوچ ہیں جن کی ہمیں انٹرنیشنل ٹیموں میں آگے جانے کے لئے ضرورت تھی ، وہ ایسی شخصیت ہیں جنہیں ہم اچھی طرح جانتے ہیں لیکن ہمارے ڈھانچہ جات اور سسٹمز کو وہ اچھی طرح سے سمجھتے ہیں اور ٹیسٹ کپتان جوروٹ اور سفید گیند کے کپتان آئین مورگن کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں جس سے آئندہ پانچ سالوں کے لئے ہمارے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔بلآخر ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ایک فاتح ہیں اور یہ ان کے عہدے کا اہم حصہ ہو گا جیسا کہ ہم تمام فارمیٹس میں دنیا کی انتہائی قابل قدر ٹیم بننے کیلئے کوشاں ہیں۔سلور ووڈ کا کہنا تھا کہ وہ یہ عہدہ شروع کرنے پر خوش ہیں۔