اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز فریاد علی، خواجہ نعین عباس، یاسین عباسی، خورشید اور امن عتیق نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچوں میں فریاد علی خواجہ نے نور مصطفی کو، نعین عباس نے خان عباس کو، یاسین عباسی نے مبارک شاہ کو، خورشید نے اظہار افتخار کو، شاہدین نے احتشام عارف کو، ہاشم خان نے اکرام اللہ کو، محمد عبداللہ نے عدنان خان کو، ابراھیم عمر نے یاسر خان کو، سبحان بن سالک نے ہاشیش کمار کو، صاحبزادہ نور نے زین چودھری کو، نعمان آفتاب نے عبید الرحمن کو، حذیفہ خان نے مجاہد خان کو، اسامہ خان نے حسن طارق کو اور پربت کمار نے جہانزیب کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
جبران الحق نے محمد فاروق اور امن عتیق نے ذیشان احمد کے خلاف واک اوورز حاصل کرلیا ہے ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق ڈیوس کوچ فضل سبحان نے کیا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سےزائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18،بوائز انڈر-14، بوائز انڈر-12، بوائز انڈر-10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، 16 دسمبر کو مین کوالیفائنگ راؤنڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔