نئی دہلی (سپورٹس لنک رپوٹ)کورونا وائرس کی عالمی وبائ کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں، جب تک وائرس کے خطرات مکمل ٹل نہیں جاتے خالی سٹیڈیم میں کھیلنا ہی مستقبل کا ممکنہ منظر معلوم ہوتا ہے، ممکن ہے کہ جرمن فٹ بال لیگ ، بنڈس لیگا پہلی لیگ ہوگی جو مئی میں دوبارہ شروع ہو سکے۔
بی سی سی ا?ئی کے صدر سارو گنگولی کے مطابق کچھ کرکٹرز بھی خالی اسٹیڈیموں میں کھیلنے کے خیال کا اظہار کرتے نظر ا?تے ہیں جیسا کہ مارچ میں ا?سٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ سٹیڈیم میں بغیر مداحوں کے کھیلا گیا تھا، اسی طرح کا منظر سوراشٹر اور بنگال کے مابین رنجی ٹرافی کے فائنل کے پانچویں دن بھی دیکھنے میں ا?یا تھا ، میچ اختتامی مراحل میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلا گیا۔تاہم ہندوستان میں ٹاپ فلائٹ کرکٹ جلد بحال ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسانی جان کو خطرہ ہے تو کھیل کو چھوڑنا ہی بہتر حل ہے۔