اسلام آباد ( ) راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں شروع ہوگئی ہے۔
چیمپئن شپ کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج مسلم ٹائون، راولپنڈی، نجمہ انور نے کیا۔ راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس (بوائز) چوہدری امیر افضل اور راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس (گرلز) صوبیہ سلطانہ چوہدری اور اتھلیٹکس کوچ چوہدری محمد اعجاز کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں تیرہ کالجوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ دو روزہ تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔