بارسلونا ۔۔اے ٹی پی ٹورکے زیر اہتمام بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 18 اپریل سے سپین میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ بارسلونا اوپن ٹینس کا 69 واں ایڈیشن 18 اپریل سے ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں ہسپانوی کلے کورٹ کے بادشاہ اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں جان سباسٹین اور رابرٹ فاراح پر مشتمل کولمبین جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ 18 اپریل سے شروع ہوکر 24 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔