پشاور( سپورٹس رپورٹر)صوبے میں ثقافتی اور علاقائی کھیلوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے جاری خیبر پختونخوا ثقافتی گیمزکے سلسلے میںضلع ہری پور میں مقابلے اختتام پزیرہوگئے،آخری روزکاگ گرائونڈ پر نیزہ بازی کی خوبصورت مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ،جس میںملک بھر سے29 کلبوں کے 251 گھڑسواروں نے حصہ لیا الشیخ کلب نے پہلی،پنڈی غازی کلب نے دوسری جبکہ آل کبیر عوان بنوں کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی
اسی طرح انفرادی مقابلوں میں آل شیخ کلب کے چوہدری حسن محمود نے گولڈ،حسن نقوی آل بخاری کلب کے حمزہ جاوید بھٹی نے سلور جبکہ آل شیخ کلب کے ملک ظہور احمد نے براونز میڈل جیت لی، اس موقع پر افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ممبر قومی اسمبلی عمرایوب خانجبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن(ر)خالد محمود نے جیتنے والے کھلاڑیوں میںٹرافیاں اور دولاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان،ڈی ایس اوہری پور فیصل جاوید،ڈی ایس او مانسہرہ عاطف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشاد خان سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابقڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبر پختونخوا ثقافتی گیمز کے سلسلے میں ضلع ہری پور میں مقابلے اختتام پزیر ہوگئے
مصنوعی روشنیوں میں منعقدہ نیزہ بازی کے خوبصورت مقابلوں کو دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے، سیکشن مقابلوں میں الشیخ کلب جو کہ چوہدری حسن محمود،مہر عمر دراز،مہر اظہر شمیم اور ملک ظہور احمد پر مشتمل تھی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،پنڈی غازی کلب جس میں حافظ خواجہ حمزہ حیات،سردار نعمان ،ملک سفیان خان اور خان خیضر خاور کے نام شامل تھے نے دوسری جبکہ آل کبیر عوان بنوں کلب جس میں وجاہت اللہ خان،حاجی ملک امتیاز خان،حاجی استاد ذولقرنین اور حاجی خان ذیشان خان بلوچ پر مشتمل تھی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔
اسی طرح انفرادی مقابلوں میں آل شیخ کلب کے چوہدری حسن محمود نے گولڈ،حسینہ نقوی آل بخاری کلب کے حمزہ جاوید بھٹی نے سلور جبکہ آل شیخ کلب کے ملک ظہور احمد نے براونز میڈل جیت لی،یہ مقابلے وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی
ڈی جی سپورٹس خالد خان، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان اورڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ کی ٹیم منعقد کرا رہی ہے جن کی کاوشوں کوو شبانہ روز محنت سے روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری رہے اور مرحلہ وار کے پی کے دیگر اضلاع میں بھی ایونٹس کا انعقاد کیا رہا ہے روایتی گیمز مختلف ریجنز میں منعقد کرنے کے بعد ان میں سے مختلف ایونٹس کی ونر ٹیموں کے درمیان فائنل رائونڈ پشاور میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں کومزید انعامات سے نوازا جائے گا۔