پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29، ڈیون کانوے نے 0، کپتان کین ولیمسن نے 26، ڈیرل مچل نے 36، ٹام لیتھم نے 42، گیلن فلپ نے 37، مائیکل بریسویل نے 43، مچل سانٹر نے 21، ہینری شپلے نے 0، ٹم سائوتھی نے 15 ناٹ آئوٹ اور لوکی فیرگوسن نے ایک سکور ناٹ آئوٹ بنائے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ، اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے اسامہ میر نے دو جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔