آسلام آباد کبڈی ایسوسی ایشن اجلاس ، کبڈی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ
آسلام آباد ; (سپورٹس لنک)
صدر اسلام آباد کبڈی ایسوسی ایشن راؤ فیصل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ایسوسی ایشن کے ممبران نے اپنا تعارف کروایا ۔
معزز ممبران میں محمد سرور رانا نائب صدر ، محمد شہزاد یسین ، صابر حسین، سیف اللہ ، محمد شاہد ، اظہر حسین شاہ ،فدا حسین ، شفیق ائرحمن ، محمد وارث ،چوہدری مدثر نسیم ، چوہدری خرم گجر ، نعمان جدون ۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد میں کبڈی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس میں چار ٹیمز مد مقابل ہوں گی اور شائقین کبڈی کے لیے دلچسپ مقابلے دیکھنے میں میسر آسکیں گے ۔
صدر راؤفیصل ائرحمن نے اسلام آباد کبڈی ایسو سی ایشن کے ممبران کی موجودگی میں اسلام آباد میں پہلی کبڈی اکیڈمی فرید انٹرنیشنل کبڈی اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا
جسے پریزیڈنٹ کبڈی فیڈریشن آف پاکستان چوہدری شافع حسین کی سرپرستی اور وژن کے مطابق قائم کیا جا رہا ہے ۔ فرید انٹرنیشنل کبڈی اکیڈمی کے صدر راؤ فیصل ائرحمن اور نائب صدر سابق کبڈی چئمپین اور کوچ رانا سرور ہیں رائو فیصل ائرحمن نے توقع ظاہر کی
کہ فرید انٹرنیشنل کبڈی اکیڈمی بین الاقوامی معیار کے مطابق کبڈی کے کھلاڑیوں کے لیے کھیل کی تربیت اور فٹنس کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گی جس سے پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو بھر پور انداز میں ابھرنے کا موقع ملے گا ۔