PSL2025

 پی ایس ایل x ; لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 136 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی

 پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 136 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،

خوشدل شاہ 39 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر سمیت تین کھلاڑی بغیر کھاتہ کھول پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ڈیوڈ وارنر اور ٹم سیفرٹ نے کیا جو انتہائی مایوس کن ثابت ہوا اور ڈیوڈ وارنر دوسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کیچ تھما بیٹھے۔

کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ اور شان مسعود 18، 18، عرفان خان 6، حسن علی 27، عباس آفریدی ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ جیمز ونس اور عرفان منہاس بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے 3، 3 ، سکندر رضا نے 2 جبکہ آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر بلے باز فخر زمان 76 اور ڈیرل مچل 75 رنز کیساتھ نمایاں رہے، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6، سیم بلنگز 19 اور رشاد حسین 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سکندر رضا 10 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کا سکواڈ ;  ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی اور فواد علی کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل تھے۔

لاہور قلندرز کا سکواڈ ;  فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!