دیگر سپورٹس

اسلام آباد: مکسڈ مارشل آرٹس نیشنل چیمپئن شپ کے ٹرائلز کا انعقاد

وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح سے تیس کلبوں کے ڈیڑھ سو سے زائد فائٹرز نے حصہ لیا۔

مکسڈ مارشل آرٹس نیشنل چیمپئن شپ کے ٹرائلز کا انعقاد

سیزن فور کے لیے ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے

ٹرائلز مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اور اسلام آباد ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہوئے

وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح سے تیس کلبوں کے ڈیڑھ سو سے زائد فائٹرز نے حصہ لیا۔۔

ڈپٹی ڈی جی اسپورٹس بورڈ سید نوید الرحمن اور صدر پی ایم ایم اے ایف بابر راجہ مہمان خصوصی تھے

ایونٹ کے آخر میں منتخب کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے

مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اوراسلام آباد ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی نیشنل چیمپئن شپ کے ٹرائلزکا انعقاد کیا گیا، سیزن فورکے لیے ٹرائلزاسلام آباد اسپورٹس بورڈ میں ہوئے۔۔

شہراقتدار اور گردونواع سے تیس کلبوں کے ڈیڑھ سو سے زائد فائٹرزنے حصہ لیا۔۔ ڈپٹی ڈی جی اسپورٹس بورڈ سید نوید الرحمن اور صدر پی ایم ایم اے ایف بابرراجہ نے بھی بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔۔

سید نوید الرحمان نے ایم ایم اے کے فروغ کے لیے صدر بابر راجہ کے کردار کو سراہا،

منتخب ایتھلیٹس ایس اے گارڈنز لاہور میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔۔ ایونٹ کے آخر میں منتخب کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!