کرکٹ

بھارت نے کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا، سلمان نصیر

پی ایس ایل دوبارہ شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، سیز فاٸر پرکرکٹرز کو دبٸی ہی روک لیا تھا، چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل

بھارت نے کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا، سلمان نصیر

پی ایس ایل دوبارہ شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،

سیز فاٸر پرکرکٹرز کو دبٸی ہی روک لیا تھا، چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل

اسلام آباد( سپورٹس لنک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا کہ بھارت نے کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا، پی ایس ایل دوبارہ شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی نے بھرپور گاٸیڈ کیا، سیز فاٸر ہونے پر غیر ملکی کرکٹرز کو دبٸی ہی روک لیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار فتح پر یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

تقریب میں سینٸر صحافیوں عبدالمحی شاہ، شکیل اعوان، فہیم انور خان، افضل جاوید، شہریار خان، ناصر نقوی، شاکر عباسی، زاہد اعوان، اصغر علی مبارک سمیت بڑی تعداد میں سپورٹس جرنلسٹس کمیونٹی نے شرکت کی۔

سلمان نصیر نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر جب ڈرون گرا تو معلوم ہوا بات یہاں تک آگئی ہے، ہمیشہ پاکستان نے کھیل اور سیاست کو الگ رکھا لیکن بھارت نے یہ فرق نہیں رکھا۔

گھنٹوں کی رفتار سے صورتحال پی ایس ایل کے لیے بدل رہی تھی، پہلے یواے ای میں پی ایس ایل مکمل کروانے کا آپشن رکھا لیکن جب بات زیادہ بڑھ گئی تو دل پر پتھر رکھ کر پی ایس ایل کو چند دنوں کیلٸے ملتوی کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جب جنگ بندی ہوٸی توچیرمین پی سی بی نے کال پر کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لو، ہم نےپی ایس ایل شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب کرکٹ سے زیادہ بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے سینٸر سپورٹس جرنلسٹس عبدالمحی شاہ اور شکیل اعوان نے کہاکہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے

جس طرح انہوں نے ملکی دفاع کو یقینی بناتے ہوے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اسے پوری دنیا نے دیکھا۔ پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا کے محاذ پر سپورٹس جرنلسٹسوں نے بھی بھارت کو کرارا جواب دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!