بیس بال

پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست، فتح شہدائے ’’معرکہ حق‘‘ کے نام

پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست، فتح شہدائے ’’معرکہ حق‘‘ کے نام

ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے بھارت کو بدترین شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا اور خود فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک کے مقابلے 14 رنز سے برتری ثابت کی۔

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک ہی رنز بناسکی۔

بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

پاکستانی بیس بال ٹیم نے اس کامیابی کو بھارت سے حالیہ جنگ ’’معرکہ حق‘‘ میں شہید ہونے والے جوانوں اور پاکستانی شہریوں کے نام کر دیا ہے۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا دوسرا سیمی فائنل ایران اور فلسطین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دونوں میں سے جو ٹیم فاتح ہوکر فائنل میں پہچنے گی اس کا مقابلہ کل پاکستان کی ٹیم سے ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!