دیگر سپورٹس

کھلاڑیوں سے بد تمیزی ؛ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال محمد حفیظ معطل

کھلاڑیوں سے بد تمیزی‘صوبائی وزیر کھیل نے سپورٹس افسر خانیوال کو معطل کردیا

لاہور ؛ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ضلع خانیوال میں سپورٹس آفیسر کی جانب سے کھلاڑیوں کیساتھ ناروا سلوک کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

یہ کارروائی خانیوال جمنیزیم میں بعض کھلاڑیوں کیساتھ مبینہ بدتمیزی کی شکایات موصول ہونے پر کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے ڈی جی سپورٹس کو ہدایت دی کہ معطل افسر کیخلاف محکمانہ انکوائری فی الفور شروع کی جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں

اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایات ہیں کہ کھلاڑیوں کیساتھ کسی قسم کے ناروا سلوک یا بدتمیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

پنجاب حکومت نہ صرف کھلاڑیوں کے ساتھ شفاف اور عزت دار سلوک کو یقینی بنائے گی بلکہ انہیں مکمل تحفظ بھی فراہم کیا جائیگا۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب کو ہدایت دی کہ صوبے بھر میں سپورٹس سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے اور تمام اضلاع میں کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات اور عزت دینے کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!