کرکٹ
حسن علی ٹی 20 میں 5 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے

حسن علی ٹی 20 میں 5 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے
بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹیں لے کر حسن علی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے حسن علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو 37 رنز سے شکست دی۔
حسن علی نے 3.2 اوورز میں 30 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور چوتھے پاکستانی باؤلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا،
ان سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔



