چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025ء کیلئے ضلع راولپنڈی میں بوائز اینڈ گرلز ہاکی کے ٹرائلز مکمل
ٹرائلز میں 16 بوائز اور 16 گرلز کو چیف منسٹر سمر گیمز کیلئے منتخب کیا گیا۔

چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025ء کیلئے ضلع راولپنڈی میں بوائز اینڈ گرلز ہاکی کے ٹرائلز مکمل
ٹرائلز میں 16 بوائز اور 16 گرلز کو چیف منسٹر سمر گیمز کیلئے منتخب کیا گیا۔
راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025ء کیلئے ضلع راولپنڈی میں بوائز اینڈ گرلز ہاکی کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔
شہنازشیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقدہ ہاکی ٹرائلز میں ضلع راولپنڈی کے مستقل سکونتی 67 لڑکوں اور 24 لڑکیوں نے حصہ لیا۔
ٹرائلز ڈی ایس او راولپنڈی شمس توحید عباسی کی زیرنگرانی اور راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہوئے۔ٹرائلز کے موقع پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی راجہ حنیف ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے
جبکہ ڈی او سپورٹس چوہدری وحیداحمد، ٹی ایس او عتیق الرحمان،اکمل امین، ملک ساجد اعوان اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ٹرائلز میں 16 بوائز اور 16 گرلز کو چیف منسٹر سمر گیمز کیلئے منتخب کیا گیا۔
سمر گیمز میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی مقابلے یکم یا پانچ جون راولپنڈی جبکہ صوبائی سطح پر 12 تا 18 جون لاہور میں منعقد ہونگے۔