دیگر سپورٹس

پشاور میڈیا سپورٹس فیسٹول کا پروقار تقریب میں آغاز

پشاور میڈیا سپورٹس فیسٹول کا پروقار تقریب میں آغاز

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) خیبریونین آف جرنلسٹس اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تین روزہ میڈیا سپورٹس فیسٹیول کا پروقار تقریب میں آغاز ہوگیا

پشاور طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی سی جنرل راﺅ ہاشم ،ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع رضی اﷲ بیٹنی،

ڈی ایس او پشاورمشعل ملک،ار ایس او کاشف فرحان ،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید،صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض،سنئیر صحافی فرید اللہ ،

ضیاءا لحق اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر ناصر حسین ِ،خیبریونین کے جنرل سیکرٹری ارشاد علی ، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر و چیئر مین سپورٹس کمیٹی عاصم شیرازسمیت کثیر تعداد میں ممبرز موجود تھے،

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا کہ صوبے کے صحافیوں نے اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینے میں بہت قربانیاں دی ہے

اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے صحافیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کا کہنا تھا کہ گھٹن کے اس ماحول میں صحافی برادری کے لئے اسطرح ایونٹ کا انعقاد نہایت ضروری ہے

جس پر خیبر یونین آف جرنلسٹس کی قیادت تعریف کی مستحق ہے انکا کہنا تھا کہ صحافی برادری ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ان کیساتھ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گی،

قبل ازیں صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس کاشف الدین سید نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول کا بنیادی مقصد صحافیوں کے لئے تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے

تاکہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لے سکیں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ سپورٹس نے ہمیشہ صحافیوں کو سپورٹ کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ آئیندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا

انہوں نے سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سپورٹس فیسٹیول میں سات مختلف کھیل جن میں بیڈمنٹن ،فٹ سال،سوئمنگ،میوزیکل چئیر، تھرو بال،رسہ کشی اور خواتین کے لئے آرچری کے مقابلے شامل ہے دوسو سے ذائد ممبران ان مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں جوکہ ایک تین دن تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روزکھیلے گئے مقابلوںمیں رسہ کشی کے ایونٹ میں پی پی سی گرین کے کپتان یاسر علی نے ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے ایچ یو جے ریڈ کو دو صفر سے شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا

کے ایچ یو جے کی قیادت سینئر صحافی لحاظ علی نے کی ،اسی طرح میوزیکل چیئر میں محمد حسن نے پہلی جبکہ سہیل رانا نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،

خواتین کے آرچری کے ایونٹ میں شائستہ تسلیم نے گولڈ جبکہ مہوش نے سلور میڈل اپنے نام کرلی،فٹسال کے مقابلوں نے ایس ڈبلیو اے گرین نے کے ایچ یو جے وائٹ کو شکست دے دی

اسی طرح تھرو بال کے ایونٹ میں کے ایچ یو جے گرین نے پی پی سی ریڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!