دیگر سپورٹس

وزیراعظم کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی کےلیے کوشاں ہیں۔ رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی کےلیے کوشاں ہیں۔ رانا ثنا اللہ 

(اصغرعلی مبارک )

اسلام آباد ;……. وزیراعظم کے مشیر براے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی کےلیے کوشاں ہیں۔ نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہے، سرکاری اسکولوں کے بچوں کےلیے اسپورٹس کمپلیکس کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سرکاری سکولز میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا

جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر، ایم این اے انجم عقیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے کلچرل کو فروغ دینے کےلیے کوشاں ہیں ، بچے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں، ہمیں ملکر مثبت معاشرہ پروان چڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کو ہر ممکن وساٸل فراہم کرے گے، صحت مندقوم اورصحت مندانہ سرگرمیوں کےلیے ملکر آگےبڑھنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسرپیرزادہ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے طلباء میں پچیس ہزار ٹریک سوٹس تقسیم کیے جائیں گے،

ہر طالب علم اپنی پسند کے کھیلے میں شرکت کرےگا، پاکستان اسپورٹس بورڈ طلباء کو کوچز بھی فراہم کرےگا۔ تقریب میں سرکاری سکولز میں 25ہزار سپورٹس کٹس تقسیم کی گئی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!