11 اکتوبرکو دوڑ راولپنڈی ،تیاریاں شروع

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے کورونا وبائی صورتحال میں واضح کمی کے بعد شہرمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کی مکمل بحالی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ”دوڑ راولپنڈی” میراتھن کی ہدایت کردی، جس کے بعد ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے میراتھن کے بھرپور انعقاد کیلئے باقاعدہ تیاریاں شروع کردیں۔

ڈی ایس او شمس توحید عباسی نے بتایاہے کہ ”دوڑ راولپنڈی” میراتھن ریس 11اکتوبر 2020ء کو ہوگی اس ریس کو مایہ ناز قومی ہیرو اوربرڈ آف ایشیاء عبدالخالق کے نام سے منسوب کیا جائے گا ، دوڑ ڈبل روڈ سپورٹس جمنازیم سے شروع ہوکر براستہ مری روڈ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں ختم ہوگی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق ہونگے، میراتھن ریس میں پہلی 10پوزیشنیں حاصل کرنے والے اتھلیٹس کو پرکشش انعامات اورشرکاء کو خصوصی تحائف پیش کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!