کراٹے کے کم عمر کھلاڑی محمد خواجہ خیضر پاکستان کا نام روشن کرنے کاپرعزم

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے کم عمر کھلاڑی محمد خواجہ خیضر اس کھیل میں مہارت حاصل کرکے اپنے کوچ خالدنور کی طرح دنیامیں ملک وقوم کا نام روشن کرنے کاعزم رکھتے ہیں،انہوںنے کہاکہ بہترین ٹریننگ کے بدولت گراس روٹ لیول سے کامیابیوں کا سفر شروع کرکے ڈسٹرکٹ کی سطح پر منعقدہ سرچ ان ڈائمنڈ جونیئر چمپئن شپ میں چمپئن ٹرافی اپنے نام کیا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گیارہ سالہ محمد خواجہ خیضر کا کہناتھاکہ تقریباًدو سال قبل قیوم سٹیڈیم کے کراٹے اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کیا،اس دوران فٹنس اور دیگر بنیادی تیکنیک سیکھے ،اور اللہ کے فضل اب ڈسٹرکٹ کی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیناشروع کیااور اپنے پہلے ہی ایونٹ میں کامیابی نصیب ہوئی جس سے میرے حوصلے مزید بلندہوئے اور یہ عہدکیاکہ انشاء اللہ اپنی محنت جاری رکھوں گا اور اپنے کوچ خالد نور( پرائڈ آف پرفارمنس )کی طرح مزید بلندیوں پر جاکر دنیامیں خیبر پختونخوااور پاکستان کانام روشن کروںگا۔محمد خواجہ خیضرسے متعلق انکے کوچ خالد نور نے بتایاکہ اس بچے میں ٹیلنٹ موجودہے اکیڈمی زیر تربیت دیگر کھلاڑیوں کی طرح اس کے ساتھ بھی محنت کررہے ہیں ،انشاء اللہ وہ دور نہیں جب محمد خواجہ خیضراپنے اس خواب کوحقیقت میں بدل دینگے۔

error: Content is protected !!