
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا
قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے نام رہا، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ورلڈ چیمپئن کو 93 رنز سے ہرا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیل کے چوتھے دن کھانے کا وقفے کے بعد شاہین شاہ نے 2 وکٹیں لیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم 183رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسپنر نعمان علی نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں شاہین آفریدی، نعمان نے 4،4، ساجد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 378، دوسری اننگز میں 167 رنز بنائے تھے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، پہلی اننگز میں سلمان آغا اور امام الحق نے 93، 93 رنز بنائے تھے، پاکستان کو 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1کی برتری مل گئی۔
شاہین آفریدی نے کھیل کے چوتھے دن 4 وکٹیں لیکر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، نعمان کی گھومتی گیندوں نے جنوبی افریقہ کے بیٹرز کو سنبھلنےکا موقع نہ دیا۔
آج کھیل کے چوتھے دن کا آغاز اوپننگ بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنا سکی تھی۔
پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز کی برتری سے کیا اور تیسرا دن مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ 167 پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 کا ہدف ملا تھا۔
پاکستان پلیئنگ الیون: امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی، ساجد خان
جنوبی افریقا پلیئنگ الیون: ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، 8 سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر
جنوبی افریقہ اس دورے میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
لاہور ٹیسٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 31 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے 30 میچوں میں پاکستان نے چھ جبکہ جنوبی افریقہ نے 17 میچ جیتے ہیں۔
یہ جنوبی افریقہ کا پاکستان کا چوتھا دورہ ہے۔ آخری دورہ 2021 میں ہوا تھا، جب پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں دونوں ٹیسٹ میچ جیت کر یادگار فتح حاصل کی تھی۔



