ٹٰینس

کرکٹ ہو ٹینس یا کوئی اور کھیل ، کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں ; محسن نقوی

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات ،

ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔

اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر شکریہ ادا کیا

ٹینس کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کو پورا سپورٹ کریں گے۔

اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے

کرکٹ ہو ٹینس یا کوئی اور کھیل۔ کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں۔ محسن نقوی

19 اکتوبر2025۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔اعصام الحق نے ایشیا کپ میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔

اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کو پورا سپورٹ کریں گے۔

اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ٹینس کے ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔کرکٹ ہو ٹینس یا کوئی اور کھیل۔ کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!