کرکٹ

پاکستان، سری لنکا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان، سری لنکا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی نقوی تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری ہوں گے۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز مقرر کیے گئے ہیں جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

واضح رہے کہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!