
تین ملکی ٹی 20 سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد: تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کیلئے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا، زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی اور تمام میچز راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان کروانے کا فیصلہ کیا۔
پرانے شیڈول کے مطابق یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔



