
وزیراعظم کی پاکستان ٹیم کو سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سری لنکا کے خلاف سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے پوری سیریز کے دوران شاندار کھیل پیش کیا اور کرکٹ کے شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔ پاکستان میں سہہ ملکی سیریز کا کامیاب انعقاد ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، جو نہ صرف بہترین میزبانی بلکہ امن اور کھیل کے فروغ کا بھی ثبوت ہے۔
انہوں نے فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بھرپور جذبے اور مہارت کے ساتھ میدان میں بہترین کھیل پیش کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہہ ملکی سیریز کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی محنت اور بہترین انتظامات قابل ستائش ہیں



